حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (FTA) کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور سرحدی سہولیات کو بہتر بنانے اور تجارتی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (CAMEA) اور اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار "پاکستان-ایران تعلقات: تجارت اور روابط کے امکانات" سے تہران سے ورچوئلی خطاب کر رہے تھے۔
سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی امکانات پر روشنی ڈالی، خصوصاً زراعت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں موجود باہمی وسائل اور امکانات میں اضافہ کو بیان کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نےبھی تجارت اور باہمی روابط کو اقتصادی ترقی کی کنجی قرار دیتے ہوئے ٹرانزٹ کوریڈورز میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ